مائزہ حمید غلطی سے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پہنچ گئیں۔فائل فوٹو
مائزہ حمید غلطی سے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پہنچ گئیں۔فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی پی ٹی آئی کے اجلاس میں پہنچ گئیں

پارلیمنٹ ہاﺅس میں پاکستان مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے بیک وقت پارلیمانی پارٹی اجلاس جاری ہیں ،مائزہ حمید غلطی سے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پہنچ گئیں ۔پی ٹی آئی کی ایم این اے شاندانہ گلزارنے چٹکلہ چھوڑتے ہوئے کہا کہ آپ ادھر ہی آجائیں ایک ہی بات ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے پارلیمنٹ ہاﺅس میں پاکستان مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے بیک وقت پارلیمانی پارٹی اجلاس جاری ہیں ،مائزہ حمید غلطی سے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پہنچ گئیں ۔

سیکیورٹی عملہ نے مائزہ حمید کو روکتے ہوئے کہا کہ میڈم مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کمرہ نمبر 5 میں ہے لیکن لیگی رہنما پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پہنچ گئیں،اس پر پی ٹی آئی کی ایم این اے شاندانہ گلزارنے چٹکلہ چھوڑتے ہوئے کہا کہ آپ ادھر ہی آجائیں ایک ہی بات ہے۔