مواخذے کی کارروائی سیاسی انتقام ہے، ٹرمپ کے وکلا
مواخذے کی کارروائی سیاسی انتقام ہے، ٹرمپ کے وکلا

نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی میزائل حملوں کے بعد پیغام میں کہا کہ سب ٹھیک ہے، ایران نے عراق میں دو امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا، حملوں کے باعث ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، امریکی فوج سب سے طاقتور ہے، وہ آج شام بیان جاری کریں گے۔

https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1214739853025394693

پاسداران انقلاب کے حملے کے بعد وائٹ ہاؤس میں امریکا کی قومی سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس ہوا جس کی صدارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کی۔

زیردفاع مارک ایسپر، وزیرخارجہ مائیک پومپو اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی، مشاورت مکمل ہونے کے بعد امریکی وزرا اور حکام وائٹ ہاوس سے چلے گئے۔

خیال رہے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد ایران کی جانب سے بغداد میں عین الاسد اوراربیل امریکی ہوائی اڈوں پر راکٹ حملے کیے گئے۔ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے آپریشنز ہیڈ کوارٹر آکرکارروائی کی سربراہی کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق عراق میں امریکی ایئربیس پر 30 میزائل داغے گئے۔