سیاحتی ویزا تمام ملکوں کے شہریوں کے لیے جاری کیا جائے گا۔فائل فوٹو
سیاحتی ویزا تمام ملکوں کے شہریوں کے لیے جاری کیا جائے گا۔فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات نے ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی کردی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اپنی ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی کردی ہے جس کے تحت 5 سال کا سیاحتی ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق نئی ویزا پالیسی کا فیصلہ اماراتی وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صدرات میں ہونے والے اماراتی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔

\متحدہ عرب امارات کی کابینہ کے فیصلے کے مطابق نئی پالیسی کے تحت 5 سال کا سیاحتی ویزا جاری کیا جائے گا جس کے تحت یو اے ای میں ملٹی پل (متعدد بار) داخلے کی اجازت ہوگی، سیاحتی ویزا تمام ملکوں کے شہریوں کے لیے جاری کیا جائے گا۔

اس پالیسی کے تحت بڑی تعداد میں مزید سیاحوں کو یو اے ای کی سیاحت پر راغب کیا جاسکے گا۔اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا ہے کہ اس وقت یو اے ای ہر سال 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کررہا ہے اور ہم مزید سیاحوں کی توجہ مبذول کرانا چاہتے ہیں۔

گلف نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 5 سال کے ملٹی پل ویزا والے سیاحوں کو ایک بار یو اے ای میں داخلے کے بعد 6 ماہ تک رہنے کی اجازت دینے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔