تہران میں مسافر طیارے کی تباہی کے بعد یوکرائن حکومت نے ایسا اعلان کردیا ہے کہ جسے سن کر ایران بھی پریشان ہوجائے گا۔
برطانوی ٹی وی کے مطابق یوکرائن حکومت نے مسافر طیارے کی تباہی کے بعد ایران بھر کیلیے اپنی تمام پروازیں بندکردی ہیں۔ اور طیارے کی تباہی کی وجوہات معلوم کرنے کااعلان کیاہے۔
غیر ملکی ٹی وی کے مطابق یوکرائن انٹرنیشنل ایئرلائن نے کہا ہے کہ تہران میں بوئنگ 737کی اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد تباہی کی تصدیق ہونے کے بعد وہ ایران کیلیے اپنی تمام پروازیں بندکرنے کا اعلان کرتے ہیں۔
یوکرائنی فضائی کمپنی کے مطابق وہ اپنے طیارے کی تباہی کی ’وجوہات‘ جاننے کیلیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔
واضح رہے کہ ایران میں یوکرائین کا بوئنگ مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیاہے جس میں سوار 176 تمام مسافر ہلاک ہو گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق یوکرائن کے بوئنگ طیارے نے صبح 6بج کر 12 منٹ پر ایران کے امام خمینی ایئر پورٹ سے یوکرائن کے دارلحکومت کیف کیلیے پرواز بھر لیکن اڑنے کے ٹھیک آٹھ منٹ بعد طیارہ تہران میں ہی گرکرتباہ ہو گیا۔