امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا،ٹیلی فونک پرامریکا ایران کشیدگی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر دفاع مارک ایسپرنے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ایران امریکا کشیدگی پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں امریکا ایران کشیدگی اورمشرق وسطیٰ کی صورتحال پربات چیت ہوئی ۔
امریکی سیکرٹری دفاع مارک ایسپر کااپنے ٹوئٹ میں مزید کہناتھا کہ افغان صدراشرف غنی سے ٹیلی فونک رابطہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ جنرل باجوہ اوراشرف غنی سے بات چیت مثبت رہی ۔امریکی سیکریٹری دفاع نے کہا کہ امریکاجنگ نہیں چاہتا لیکن ضرورت پڑی تو بھرپورجواب دیں گے ۔