امریکی سفارتخانے کو راکٹ حملے سے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔فائل فوٹو
امریکی سفارتخانے کو راکٹ حملے سے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔فائل فوٹو

بغداد میں امریکی سفارتخانے پر راکٹوں سے حملہ

عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا، امریکی سفارتخانے کے گرین زون میں 3 راکٹ داغے گئے جب کہ گرین زون میں 2 راکٹ امریکی سفارتخانے کے قریب 100میٹر دورگرے تاہم امریکی سفارتخانے کو راکٹ حملے سے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ وائٹ ہاؤس یا پینٹاگون کی جانب سے تاحال اس حملے کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

خبرایجنسی کے مطابق عراقی فوج کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کٹیوشا کے 2 راکٹ گرین زون کے اندر گرے اور یہ زون امریکی سفارت خانہ، مغربی ممالک کے دیگر سفارت خانوں اورغیر ملکی تجارتی مراکز پر مشتمل ہے تاہم اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کی جانب سے عراق میں 2 فوجی اڈوں پر12 سے زائد زمین سے زمین پرمارکرنے والے ایرانی میزائل داغے گئے اورایران کی جانب سے اس حملے میں 80 افراد کے ہلاک ہونے کا دعوی کیا گیا۔