برطانوی عوام کایورپی یونین سے الگ ہونے کا خواب تعبیر ہوگیا ، برطانوی دارالعوام نے بریگزیٹ ڈیل کی منظور ی دیدی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی دارالعوام نے وزیر اعظم بورس جانسن کی تجویز کردہ بریگزیٹ ڈیل کی منظوری دےدی ہے ۔برطانوی دارالعوام میں کی گئی رائے شماری کے مطابق ڈیل کی حمایت میں 330اورمخالفت میں 231 ووٹ پڑے۔
بریگزیٹ بل برطانوی دارلامراسے منظوری کے بعد قانون بن جائیگا ۔ بل کی منظوری کے بعد برطانیہ 31جنوری کو یورپی یونین سے الگ ہوجائیگا ۔
واضح رہے کہ بریگزیٹ ڈیل کا معاملہ برطانیہ سیاست میں کئی سال سے بحران کا باعث بنا رہاہے ، اس کی وجہ سے یکے بہ دیگرے دو برطانوی وزرائے اعظم کو مستعفی ہوناپڑا جبکہ موجودہ وزیر اعظم بورس جانسن بریگزیٹ ڈیل کومنظور کروانے میں کامیاب رہے ہیں۔