شام کے مشرقی علاقے میں فضائی حملے سے 8 جنگجو ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فضائی حملے میں اسلحے ترسیل کرنے والی گاڑیوں کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد بارودی مواد پھٹنے کی آوازیں بھی سنائی دیں۔
فضائی حملہ کس نے کیا اس بارے میں مصدقہ اطلاع وصول نہیں ہوئی تاہم کہا جا رہا ہے کہ اس میں اسرائیل ملوث ہو سکتا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے متعلق ہلاک ہونے والے عسکری اہلکاروں کا تعلق ایرانی حمایت یافتہ اعراقی ملیشیا حشد شعبی سے ہے۔
شام میں امریکی فوجی اتحادیوں کے سربراہ نے حالیہ حملے سے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شام اورعراق کی سرحد پر جن ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا وہ ماضی میں حشد شعبی کے جنگجوؤں کے زیراستعمال رہے ہیں۔
عراق اور شام نے بھی حملوں کے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسلحہ لبیان میں جنگجو تنظیم حزب اللہ کو پہنچایا جا رہا تھا جس پر فضائی حملہ کیا گیا۔