میگھن اورآرچی وہاں ایک آیا کے ساتھ قیام کریں گے۔فائل فوٹو
میگھن اورآرچی وہاں ایک آیا کے ساتھ قیام کریں گے۔فائل فوٹو

برطانوی شاہی خاندان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے

برطانوی شاہی خاندان میں اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے۔ ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل اپنے بیٹے آرچی کے ساتھ واپس کینیڈا چلی گئیں۔

برطانوی ٹی وی اسکائی نیوزنے اپنے ٹویٹراکائونٹ پر ڈچزکے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ میگھن مارکل اپنے بیٹے آرچی کے ساتھ کینیڈا چلی گئی ہیں۔

میگھن اور ہیری کرسمس کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد منگل کو ہی لندن پہنچے تھے جہاں انہوں نے اپنی شاہی ذمے داریاں سنبھالی تھیں تاہم اب وہ اپنے بیٹے کو لے کر واپس کینیڈا چلی گئی ہیں۔ترجمان کے مطابق میگھن اورآرچی وہاں ایک آیا کے ساتھ قیام کریں گے۔

میگھن ایک ایسے وقت میں واپس گئی ہیں جب شاہی خاندان ہیری کو ان کا شاہی حیثیت سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لینے کا کہہ رہا ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ ہیری اور میگھن نے اعلان کیا ہے کہ وہ ‘سینئر’ شاہی حیثیت سے دستبردار ہو رہے ہیں اور مالی طور پر خودمختار ہونے کے لیے اقدامات کریں گے۔ایک بیان میں برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنا وقت برطانیہ اور شمالی امریکہ کے درمیان گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔تاہم وہ ملکہ

برطانیہ، دولت مشترکہ، اور شاہی خاندان کی سرپرستی میں اپنے فرائض کی انجام دہی اور ان کا احترام کرتے رہیں گے۔