نیو کراچی میں رکشا اور ہائی روف کے درمیان تصام کے باعث 5 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی میں گزشتہ رات رکشے اور ہائی روف میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور3زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے 3 بچوں کی عمریں 12 سال سے کم ہیں، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور دو مرد بھی شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حادثے میں جاں بحق افراد میں صفیان، معاویہ، مہر النسا، لائبہ، نیلوفر، مجیب الرحمٰن شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ہائی روف میں سرجانی ٹاون کے علاقے تیسر ٹاؤن کے رہائشی 3 سگے بھائیوں کی فیملی سوار تھی، ان میں خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد شامل تھے، متاثرہ فیملی گلشن اقبال ضیا الحق کالونی میں ہونے والی شادی کی تقریب میں شرکت کےلیے جا رہی تھی کہ اس دوران تصادم ہوا اور ہائی روف میں آگ لگنے کے باعث یہ ہلاکتیں ہوئیں۔
ابتدائی طور پر یہ کہا جارہا تھاکہ تصادم کے باعث گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگی تاہم گاڑی کا معائنہ کیا گیا تو پتا چلا کہ سی این جی سلنڈر اپنی جگہ صحیح سلامت موجود ہے۔