نئے سال کے پہلے مکمل چاند گرہن کو پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں دیکھا گیا۔
پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بج کرآٹھ منٹ پر چاند کو گرہن لگنا شروع ہوا اورمکمل گرہن ایک بج کر10 منٹ پر لگا جبکہ اختتام رات 2 بج کر11 منٹ پر ہوا۔
ماہرین نے اس مکمل چاندگرہن کو’ وولف مون‘ کا نام دیا ہے، جو ایشیا،یورپ اورافریقہ کے بیشتر ملکوں سمیت آسٹریلیا میں دیکھا گیا۔
سال 2020 میں 2 چاند اور 2 سورج گرہن ہوں گے، پہلا چاند گرہن گزتشہ رات دیکھا گیا جبکہ دوسرا چاند گرہن 5 اور 6 جون کی درمیانی شب کو ہوگا۔رواں سال کا پہلا سورج گرہن 21 جون کو ہوگا، جو پاکستان میں بھی نظر آئے گا۔
یاد رہے کہ ا س قبل گزشتہ سال کا آخری سورج گرہن 26 دسمبر کو ہوا تھا، جس کا نظارہ پوری دنیا میں دیکھا گیا، اس کا دورانیہ چھ گھنٹے رہا۔اس طاقتور ترین سورج گرہن کو ماہرین نے ’رنگ آف فائر‘ کا نام دیا تھا۔