پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیے بغیر آرمی ایکٹ میں حمایت پر ن لیگ میں انتشارکاخدشہ ہے،ن لیگ کے اکثرارکان قومی اسمبلی اورسینیٹرز پارٹی قیادت کے فیصلے پر برہم ہیں۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ مسلم لیگ ن متعدد ارکان قومی اسمبلی اورسینیٹرز نے آرمی ایکٹ میں حمایت پراعتماد پر نہ لینے پرسابق لیگی رہنما اورسابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے رابطے اور ملاقاتیں کی ہیں۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے 13 ایم این اےز اور3 سینیٹرز نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے رابطے اور ملاقاتیں کیں،لیگی ارکان پارلیمنٹ نے خواجہ آصف کے کردار پر بھی تحفظات کا اظہار کیا،لیگی ارکان کاکہناتھا کہ وقت اورحالات نے ثابت کیاآپ کا موقف درست تھا۔