حکومت تو ابھی تک اسحاق ڈاراورالطاف حسین کو واپس نہیں لا سکی۔فائل فوٹو
حکومت تو ابھی تک اسحاق ڈاراورالطاف حسین کو واپس نہیں لا سکی۔فائل فوٹو

عمران خان نے این آراو دیدیا۔اعتزازاحسن

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹراعتزازاحسن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ووٹ دینے کے حق میں نہیں تھی،آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر نوازشریف نے پھرتی دکھائی۔

پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بد قسمتی سے سویلین بالادستی کبھی نہیں رہی،وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں این آر او نہیں دوں گا لیکن دے دیا،نوازشریف کس بات کے تحت ملک سے باہر گئے ؟۔

اعتزازاحسن کاکہناتھا کہ نواز شریف نے مسلم لیگ ن اور ایم این ایز کے ووٹ بیچ دئیے،نواز شریف نے پیسے نہیں دئیے بلکہ 80 ایم این ایز کے ووٹ دے کراین آراو کیا۔

پی پی رہنما نے کہاکہ پیپلز پارٹی ووٹ دینے کے حق میں نہیں تھی،آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر نوازشریف نے پھرتی دکھائی ،نوازشریف نے لمبا خط خواجہ آصف کو بھیجا تھا۔