مقبوضہ کشمیر میں ایک طرح کی کرفیو جیسی صورت حال ہے۔فائل فوٹو
قابض حکومت نے 4 اور5 اگست کے لیے کرفیوکا اعلان کیا۔فائل فوٹو

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی۔2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اور بربریت کاسلسلہ جاری ہے،بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کامظاہرہ کرتے ہوئے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں کرفیو کو 4 ماہ سے زیادہ عرصہ بیت گیاہے،مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ ،موبائل فون سروس معطل ہے اورلوگوں کا اپنے پیاروں سے رابطہ مکمل طورپر منقطع ہے،وادی میں کاروبار مکمل طور پر تباہ ہوکررہ گیاہے اوراشیاخوردونوش کی انتہائی قلت ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا سلسلہ بدستورجاری ہے،کشمیری رہنماﺅں اورنوجوانوںکو حراست میں لے لیاگیا ،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کامظاہرہ کرتے ہوئے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا،دونوں نوجوانوں کوضلع پلوامہ میں شہید کیاگیا ،کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے نوجوانو ں کو گھر گھر تلاشی کے دوران شہید کیا۔