شہر قائد میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہنے اوربارش کا امکان ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سائیبیرین ہواؤں کا راج ہے۔ شہر میں25 سے 35 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں۔
یخ بستہ ہواؤں کے باعث سرد موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور بارش کا امکان ہے، بارش کا سلسلہ دوپہر میں شروع ہونے کی توقع ہے اور رات گئے تک جاری رہ سکتا ہے۔