جاں بحق افراد کی شناخت اور قومیت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔فائل فوٹو
جاں بحق افراد کی شناخت اور قومیت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔فائل فوٹو

ترکی کے مغربی ساحل پر کشتی الٹنے سے11افراد ہلاک

ترکی کے مغربی ساحل پر کشتی الٹنے سےاچھی زندگی گزارنے  کے متلاشی 11تارکین وطن لقمہ اجل بن گئے جن میں آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔

ترکی کے سرکاری میڈیا کے مطابق ترکی کے ایجین ساحل پر کشتی ڈوب گئی جس کی وجہ سے کشتی پرسوار8 بچے اور3دیگرافراد ہلاک ہوگئے جبکہ 8 افراد کو زندہ بچالیاگیاہے۔

جاں بحق افراد کی شناخت اور قومیت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ کشتی میں 19افراد سوار تھے،واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب کچھ ہی گھنٹے پہلے یونانی آئی لینڈ آف پاکسی پرایک کشتی الٹنے سے12افراد جاں بحق ہوگئے۔اور یوں چند گھنٹوں میں ہونے والے دو واقعات میں کل23 افراد جاں بحق ہوگئے۔

واضح رہے ترکی جنگ کے شکار افریقی اور مشرق وسطیٰ کے ممالک سے آئے تقریبا چالیس لاکھ پناہ گزینوں کی میزبانی کررہاہے۔ان میں بڑی تعدادشام سے آئے تارکین وطن کی ہے جوترکی کے راستے یونان اور یورپ جانا چاہتے ہیں۔