گورنر ہاؤس میں سیاسی سرگرمیاں اور سینیٹ میں گورنر سندھ کا کردار قانون کے خلاف ہے، پیپلز پارٹی کے سینٹرل الیکشن سیل کے انچارج تاج حیدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط
گورنر ہاؤس میں سیاسی سرگرمیاں اور سینیٹ میں گورنر سندھ کا کردار قانون کے خلاف ہے، پیپلز پارٹی کے سینٹرل الیکشن سیل کے انچارج تاج حیدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

گورنر سندھ کی غربت کے باعث خودسوزی کرنے والے شخص کے گھر آمد

گورنر سندھ عمران اسماعیل ابراہیم حیدری میں غربت کے باعث خودسوزی کرنے والے شخص کے گھر پہنچ گئے،گورنر سندھ نے 3 لاکھ روپے اور گھربچوں کی والدہ کے حوالے کیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرحسن کی موت پرافسوس ہوا،3 لاکھ روپے اور گھر بچوں کی والدہ کے حوالے کیا ،ان کاکہناتھا کہ وزیراعظم کاانصاف پروگرام بھی اسی طرح کے لوگوں کیلیے ہوگا،میری کوشش تھی خودان کے گھرآکران کی مدد کروں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خالد مقبول صدیقی کے وزارت چھوڑنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے استعفیٰ نہیں دیا، وزارت چھوڑی ہے ان کے تحفظات دور کریں گے۔

گورنر سندھ کاکہناتھا کہ جتناایم کیو ایم کو جانتا ہوں وہ وزارتوں پرگرنے والے نہیں،ایم کیوایم کااستحقاق ہے جہاں جاناچاہے جائیں ،دونوں فریق مل بیٹھ کر معاملات کو حل کرلیں گے۔