فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے اکبر آسکانی کی رکنیت بحال کردی

سپریم کورٹ نے پی بی 48 میں دوبارہ انتخابات کا الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کردیااور بلوچستان عوامی پارٹی کے اکبرآسکانی کی رکنیت بحال کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا 31 دسمبر کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے اکبر آسکانی کی رکنیت بحال کردی

سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال نے کیس کی مزید سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی۔، الیکشن ٹربیونل نے دھاندلی کے الزامات پر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا۔