سابق کپتان اظہرعلی کی اے سے بی کٹیگیری میں تنزلی۔ سابق کپتان سرفراز احمد بی سے سی کٹیگیری میں آگئے۔ فائل فوٹو
سابق کپتان اظہرعلی کی اے سے بی کٹیگیری میں تنزلی۔ سابق کپتان سرفراز احمد بی سے سی کٹیگیری میں آگئے۔ فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ میں بھی تبدیلیوں کی ہوا چل پڑی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف فناشل آفیسر بدر منظور خان نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف فنانشل آفیسر بد منظورخان نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے، بد رمنظور نے پی سی بی میں آٹھ برس خدمات انجام دیں ، وہ اس ماہ کے اختتام پر ذمے داریاں چھوڑ دیں گے ۔

بدر منظور خان کا کہنا ہے کہ وہ جولائی 2011 میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک ہوئے اور یہاں پانچ مختلف چیئرمینز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا تاہم اب وقت آگیا ہے کہ آگے بڑھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک رہنے کے دوران انہیں بورڈ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔

دوسری جانب بدر منظور کے پی سی بی سے الگ ہونے پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ بدر منظور خان کرکٹ بورڈ کی اعلیٰ منیجمنٹ کا اہم حصہ تھے، بورڈ میں ان کی خدمات پر مشکور ہیں۔