عنایاکو 2 گھنٹے قبل ایمرجنسی وارڈ میں شفٹ کیاگیا لیکن جانبرنہ ہوسکی۔فائل فوٹو
عنایاکو 2 گھنٹے قبل ایمرجنسی وارڈ میں شفٹ کیاگیا لیکن جانبرنہ ہوسکی۔فائل فوٹو

اسلام آبادایئرپورٹ پر سیڑھیوں سے گرکر بچی جاں بحق

اسلام آبادایئرپورٹ پر سیڑھیوں سے گرکرزخمی ہونے والی بچی دم توڑ گئی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق آج صبح اسلام آبادایئرپورٹ پر سیڑھیوں سے بچی کے گرنے کاواقعہ پیش آیا،4 سالہ عنایا ایئرپورٹ پر12 فٹ کی بلندی سے گرکرزخمی ہوئی تھی جس پربچی کو سی اے اے ایمبولینس پر ٹراما سینٹر منتقل کیا گیااور بعد میں پمزہسپتال بھیج دیا گیا۔

ترجمان پمزہسپتال کے مطابق عنایاکو 2 گھنٹے قبل ایمرجنسی وارڈ میں شفٹ کیاگیا لیکن جانبرنہ ہوسکی ۔ترجمان سول ایوی ایشن ڈویژن کاکہنا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق بچی ماں کے ہاتھوں سے گرکر زخمی ہوئی تھی۔