سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا کہنا ہے کہلاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ بہت اچھا ہے، اس فیصلے سے مجھے بہت خوشی ہوئی، میری طبعیت بہتری کی طرف گامزن ہے۔
پرویز مشر ف نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ دیا ہے۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ صحت یابی کے لیے دعائیں کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ دینے والی خصوصی عدالت کی تشکیل غیرآئینی قرار دے دی ہے۔
جسٹس سید مظاہر علی اکبرنقوی کی سربراہی میں فل بنچ نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا ٹرائل کرنے والی خصوصی عدالت کی تشکیل کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سنایا۔