الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما اوررکن سندھ اسمبلی فریال تالپورکیخلاف نااہلی کی درخواست خارج کردی۔
الیکشن کمیشن میں سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کیخلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،قائم مقام چیف الیکشن کمشنرالطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی ،فریال تالپورکے وکیل فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے.
درخواست گزارکی جانب سے کوئی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا،الیکشن کمیشن نےعدم پیروی کی وجہ سے فریال تالپورکیخلاف نااہلی کی درخواست خارج کردی۔