کابینہ نے چوہدری شوگرملزکیس میں مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنےکی منظوری دیدی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل نے مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی۔مریم نوازنے چوہدری شوگرملزکیس میں لاہورہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کررکھی ہے۔
ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کےبعد مریم نوازنے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے جس کی سماعت کل15جنوری کو ہونے والی ہے۔