مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے دباؤ پر کی گئی پریس کانفرنس قابل افسوس ہے، وزیر صحت کی سربراہی میں بورڈ نے نواز شریف کا بیرون ملک علاج تجویز کیا تھا۔
ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت پراب ترس آتا ہے، نواز شریف کا آج بھی ریبیوڈیم پی ای ٹی سکین ہوا، نواز شریف کی رپورٹ موجود ہونے کے باجود سیاسی تماشا کیا گیا۔
دوسری جانب نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے سابق وزیراعظم کی رپورٹس ٹویٹر پر شیئر کر دیں اور کہا نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس نے تیار کیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے سابق وزیراعظم کی فوری انجیو گرافی نہ کروائی گئی تو ان کی حالت تشویشناک ہو سکتی ہے۔
خیال رہے نوازشریف کی لندن میں شہبازشریف، بیٹوں اور بھتیجوں کے ہمراہ تصویرمنظرعام پرآئی تھی جس میں سابق وزیراعظم ایک ریسٹورنٹ میں کھانے کی میزپرموجود نظرآ رہے ہیں۔