پہلے بھی معافی دی، ایک بار پھر دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور قوم و ملک کی خدمت کریں۔فائل فوٹو
پہلے بھی معافی دی، ایک بار پھر دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور قوم و ملک کی خدمت کریں۔فائل فوٹو

جس دن امریکا افغانستان چھوڑے گا،جنگ ختم ہو جائے گی۔طالبان

افغان طالبان کاکہنا ہے کہ’ جس دن امریکا افغانستان چھوڑے گا اسی دن اس ملک سے جنگ کا خاتمہ ہوجائے گا‘۔قطر میں امریکی اخبار فرنٹ لائن کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں طالبان تنظیم کے بانی ممبراورچیف مذاکرات کارملا عبدالغنی برادر کہتے ہیں کہ افغانستان سے امریکی انخلا ہوتے ہی وہاں جنگ ختم ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے افغانستان میں آکر اور وہاں جنگ چھیڑ کر بہت بڑی غلطی کی۔امریکیوں کے آنے کا صرف ایک مقصد تھااور وہ تھا اسامہ بن لادن جو ا ب نہیں رہا۔اب ہم پر واجب ہے کہ اپنے ملک کے دفاع کیلیے اپنی جان تک قربان کردیں۔

انہوں نے کہا اس حوالے سے طالبان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم خواتین کے تمام حقوق کو قبول کرتے ہیں جو خدا نے انہیں شریعت کے تحت عطا کئے ہیں۔اگر وہ کام کرنا چاہتی ہیں تو ظاہر ہے ہم انہیں اس کی اجازت دیں گے۔

واضح رہے کہ نائن الیون کے دہشت گرد حملوں کے بعد امریکی افواج نے اتحادیوں کے ساتھ مل کر افغانستان پر حملہ کیاتھااور اسامہ بن لادن اور القاعدہ کے خلاف بڑے پیمانے پر جنگ شروع کردی تھی۔بیس برس ہونے کو ہیں طالبان کی مزاحمت آج بھی جاری ہے۔اور اب امریکا معاملے کو مذاکرات کے ذریعے نمٹانے کی کوشش کررہا ہے۔