جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام قبول کرنے والی مہک کماری کو شوہرعلی رضا کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔
جیکب آباد میں پانچ روز قبل گھر سے پراسرارطورپرلاپتہ ہونے والی مہک کماری اوراس کے شوہرعلی رضا سولنگی کو سول جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت میں نومسلم لڑکی علیزہ نے 164 کا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا ہے، کسی نے اغوا نہیں کیا۔
مہک کماری کا کہنا تھا کہ اس کے شوہرعلی رضا سولنگی اوراس کے خاندان پراغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ مہک کماری نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ اسے تحفظ دیا جائے اور مقدمات ختم کیے جائیں۔
بعدازاں لڑکی کے بیان پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ رہنے کی اجازت دے دی۔
دوسری جانب لڑکی کے ورثا نے مؤقف اختیارکیا کہ لڑکی نابالغ ہے،اس کی عمر15 سال ہے لہٰذا لڑکی کو ان کے حوالے کیا جائے۔