الفجرالعظیم مہم قبلہ اول کے دفاع کا حصہ ہے۔فائل فوٹو
الفجرالعظیم مہم قبلہ اول کے دفاع کا حصہ ہے۔فائل فوٹو

قابض اسرائیل فلسطینیوں کی نمازوں سے خوف زدہ ہے۔امام مسجد اقصیٰ

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل فلسطینیوں کی مساجد میں اذانوں اور نمازوں سے خوف زدہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست کے طاقت کے استعمال کے مکروہ ہتھکنڈوں کے باوجود القدس کے فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نمازوں کی ادائیگی جاری رکھیں گے۔

ایک بیان میں الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی طرف سے قبلہ اول میں نمازیوں کی تعداد بڑھانے کے لیے شروع کردہ ‘الفجرالعظیم’ مہم نے اسرائیلی دشمن کو دہشت اور خوف میں ڈال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الفجرالعظیم مہم قبلہ اول کے دفاع کا حصہ ہے اور فلسطینی شہری اس میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں۔ الشیخ صبری نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ الفجرالعظیم مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی پولیس نے الشیخ عکرمہ صبری کو 25 جنوری تک مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔الشیخ صبری کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی مقدس مقام کے دفاع کا حصہ ہے۔