اکثر سکولوں میں ہمیں سننے کو ملتا ہے ٹیچر کی طرف سے سبق یاد نہ کرنے یا پھر ہوم ورک نہ کرنے پر مختلف طرح کی سزائیں دی جاتی ہیں اسی طرح کی ایک خبر بھارت سے آئی ہے جہاں پرایک کم عمر طالبہ کو ہوم ورک نہ کرنے پر450 مرتبہ اٹھک بیٹھک کرائی گئی جس کا حکام نے فوری طورپرنوٹس لیا اور ٹیچرکو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں پیش آیا جہاں ٹیوشن پڑھانے والی ٹیچرنے 8 سالہ طالبہ کو ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر سزا دی جس میں ٹیچر نے لڑکی سے 450 مرتبہ اٹھک بیٹھک کرائی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق تیسری کلاس کی طالبہ نے ٹیچرکی طرف سے کی جانے والی سزا پوری کی لیکن جب وہ گھر پہنچی تو چلنے کے قابل نہیں تھی جس پر بچی کے اہلخانہ نے اسے ہسپتال منتقل کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بچی کی والدہ نے ٹیوشن ٹیچر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کی جس میں خاتون نے الزام لگایا کہ ان کی بچی پرٹیچرنے بری طرح تشدد کیا جس سے اس کے پیروں پر سوجن آگئی تھی۔
پولیس نے بچی کی والدہ کی شکایت پرٹیوشن ٹیچرکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔