زلزلے کے باعث عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔فائل فوٹو
زلزلے کے باعث عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔فائل فوٹو

ترکی میں زلزلے نے تباہی مچادی۔قیامت صغریٰ کا منظر

ترکی کے مختلف علاقوں کو6.7 شدت کے زلزلے نے ہلا کر رکھ دیاہے جس کے باعث اب تک 19افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ترکی کے صوبے”ایلازیگ “کے علاقے ” سیورائس “ میں تھا،شدید نوعیت کے زلزلے کے باعث عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

عمارتیں تباہ ہونے سے مجموعی طورپر19افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 600 سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امدا کیلیے ہسپتال منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ زلزلے کے باعث 30 سے زائد افراد لاپتہ بھی ہیں جن کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Teams conduct search operations for survivors of a collapsed building in Malatya province.

زلزلے کے جھٹکے ترکی کے ہمسایہ ملک شامل کے مختلف علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے باعث ہزاروں مکان منہدم ہو گئے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد بے گھرہوگئے ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردگان نے زلزلے سے متاثرہ افراد کی فوری مدد اورہرممکن سہولتیں فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

میدیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے عراق ، شام اور لبنان سمیت کئی دیگر ممالک میں بھی محسوس کیے گئے۔