چین میں16 شہروں کے رہائشیوں پر سفری پابندی عائ ٹاسک فورس کے دونوں افسران  کو مستقل طور پر ووہان بھیجا گیا ہے۔فائل فوٹود کردی گئی ہے۔فائل فوٹو
ٹاسک فورس کے دونوں افسران  کو مستقل طور پر ووہان بھیجا گیا ہے۔فائل فوٹو

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں41 ہوگئیں

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر41 ہوگئی ہے جب کہ دنیا بھر میں اس اسے متاثرہ افراد کی1300 سے تجاوزکرگئی ہے۔

چین نے چار کروڑ سے زیادہ آبادی والے کم از کم 16 شہروں کے رہائشیوں پر سفری پابندی عائد کر دی ہے جب کہ سب سے زیادہ متاثرہ شہر ووہان میں دس دن کے اندر1000 بستروں پر مشتمل اسپتال تعمیر کیا جائے گا۔

امریکہ، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، تائیوان، سنگاپور، تھائی لینڈ، آسٹریلیا، نیپال، ویتنام، ہانگ کانگ، میکاؤ اورملائیشیا میں بھی اس وائرس کےمریض اسپتالوں میں داخل کیے گئے ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد3 ہو گئی ہے، امریکہ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو ہے۔ 

چین میں پاکستانی سفارت خانے اپنے شہریوں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے چینی محکمہ صحت کی ہدایات پرعمل کرنے کا کہا ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے چین میں موجود پاکستانیوں کے اعدادوشمار بھی جاری کیے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق چین میں تقریباً 28 ہزار پاکستانی طلبہ زیرتعلیم ہیں، 800 تاجر چین میں رہائش پذیر ہیں اور 1500 پاکستانی تاجر چین آتے جاتے ہیں، کوروناوائرس کا مرکز ووہان صوبے میں 500 کے قریب پاکستانی طلبا رہائش پذیرہیں۔

سب سے متاثرہ صوبے ووہان میں موجود پاکستانی سفارتخانے کے مطابق فی الحال کسی پاکستانی میں اس وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی، قومی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں ابھی تک کوروناوائرس کا کوئی تصدیق شدہ مریض سامنے نہیں آیا۔