لاہور میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشل میں پاکستانی بولرزکی شاندار بولنگ کے بعد بلے بازوں کو میچ اور سیریز میں فتح حاصل کرنے کے لیے 137رنز کا ہدف درکار ہے۔
بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر136 رنز بنائے۔
مہمان ٹیم کی جانب سے تمیم اقبال 65 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے کامیاب بولر محمد حسنین رہے جنہوں نے 20 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
میچ کے دوسرے ہی اوور میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے محمد نعیم کی وکٹ حاصل کرلی، وہ صفر کے انفرادی اسکور پرآؤٹ ہوئے۔
بنگلا دیش کو دوسرا نقصان چوتھے اوور میں اٹھانا پڑا جب22 کے مجموعے پر مہدی حسن 9 رنز بناکر محمد حسنین کا شکار بنے۔
میچ کے ساتویں اوور میں اسپنر شاداب خان نے 8 رنز بنانے والے لٹن داس کو پویلین کی راہ دکھائی۔
بنگلا دیش کی چوتھی وکٹ افیف حسین کی تھی وہ 21 رنز بنا سکے جبکہ سیٹ بیٹسمین تمیم اقبال 65 رنز بناکر آج بھی رن آؤٹ پوئے۔کپتان محمود اللہ کو حارث رؤف 12 کے انفرادی اسکور پر بولڈ کیا۔
اس سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشل میں مہمان ٹیم بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے گزشتہ میچ کا وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ بنگلا دیش کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد متھن کی جگہ مہدی حسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے تجربہ کارآل راؤنڈر شعیب ملک کی ذمے دارانہ بیٹنگ کے سبب بنگلا دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل