اسرائیل کی حکومت نے اپنے شہریوں کو سعودی عرب کے سفرکی اجازت دیدی۔
پہلے بھی اسرائیل میں بسنے والے عرب شہری سعودی عرب کا سفرکیا کرتے تھے لیکن ایسا وہ کلیئرنس کے بغیرہی کرتے تھے لیکن اتوارکے روز سعودی عرب کے سفرکی سرکاری طورپراجازت دے دی گئی ہے ۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی وزارت داخلہ نے اتوارکوایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر داخلہ آرے ڈیری نے بدھ کے روز ایک حکمنامے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت تاریخ میں پہلی باراسرائیلی شہریوں کو سعودی عرب کے سفر کی اجازت دی گئی ہے۔
اس حکمنامے کے بعد ان مسلمان شہریوں کیلئے آسانی پیدا ہوگی جو حج اورعمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کا رخ کرنا چاہتے ہیں، اس کے علاوہ کاروبارکی نیت سے سعودی عرب جانے والے اسرائیلیوں کو 90 روزکی اجازت دی جائے گی۔ اسرائیلی شہریوں کو اجازت اسی صورت دی جائے گی جب انہیں سعودی عرب کی طرف سے دعوت ملے گی۔