احتساب عدالت نے ایل پی جی کوٹہ کیس میں یوسف رضا گیلانی کے سابق مشیر خرم رسول کو8 سال قید اور15 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق احتساب عدالت میں ایل پی جی کوٹہ کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت نے ایل پی جی کوٹہ کیس کافیصلہ سنادیا۔
عدالت نے سابق مشیرخرم رسول کو 8 سال قیداور15 کروڑروپے جرمانے کی سزاسنادی جبکہ شریک ملزم ظفرجاویدکوبری کردیا ،ایل پی جی کوٹہ کیس کا فیصلہ جج محمدبشیر نے سنایا۔
واضح رہے کہ خرم رسول پربےنامی کمپنیاں اوراختیارات کے ناجائزاستعمال کاالزام ہے اورملزم خرم رسول ایل پی جی کیس میں 9 سال سے جیل میں ہے۔