چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 132ہوگئی ہے جبکہ مزید15 سو افراد اس وائر س سے متاثرہوکر ہسپتالوں میں پہنچے ہیں۔
چینی حکام کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کروناوائرس سے مزید 26افرادہلاک ہوئے ہیںجس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 132ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے پھیلتے ہوئے 6 ہزارہوگئی ہے۔
دوسری جانب امریکی صدارتی محل وائٹ ہاوس میں اس بات پر غور کیا جارہا ہے کہ افغانستان کیلئے تمام پروازیں بند کردی جائیں۔رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوس اس معاملے پر روزانہ کی بنیادوں پر اجلاس بلا رہا ہے اور صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔
دنیا بھر میں پھیلتے اس وائرس نے دیگر ممالک کو بھی سوچنے پر مجبورکردیا ہے کہ وہ اپنی پروازیں معطل کردیں۔
واضح رہے کرونا وائرس انتہائی تیز رفتاری سے دنیا بھر میں پھیلنے لگا ہے جبکہ چین میں صورتحال سب سے زیادہ خطرناک ہے۔اس وائرس کی وجہ سے عالمی منڈیوں میں مندی چھائی ہوئی ہے جبکہ چین میں نئے سال کی خوشیاں پھیکی پڑگئی ہیں۔