بریگزٹ ٹریڈ ڈیل کے حق میں 521 اور مخالفت میں 73 ووٹ ڈالے گئے
بریگزٹ ٹریڈ ڈیل کے حق میں 521 اور مخالفت میں 73 ووٹ ڈالے گئے

برطانیہ کل یورپی یونین سے الگ ہو جائے گا

برطانیہ کل یورپی یونین سے الگ ہو جائے گا، یورپی یونین نے بریگزٹ ڈیل کی توثیق کردی۔

خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ کو یورپ سے نکالنے کی ڈیل کے حق میں 621 اور مخالفت میں 49 ووٹ آئے۔

رواں ماہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا یورپی یونین سے اخراج کا بل دارالعوام سے منظورکرلیا گیا تھا، دارالعوام میں بریگزٹ بل پر رائے شماری میں 330 اراکین نے بل کے حق میں اور231 نے مخالفت میں ووٹ دیا تھا۔ جس کے بعد برطانیہ 31 جنوری تک یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں یورپی یونین میں رہنے یا اس سے نکل جانے کے حوالے سے جون 2017 میں ریفرنڈم ہوا تھا، جس میں بریگزٹ کے حق میں 52 فیصد جب کہ مخالفت میں 48 فیصد ووٹ پڑے تھے۔

ریفرنڈم کے ان نتائج پراس وقت کے بریگزٹ کے مخالف وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔