برطانوی پولیس کے مطابق حملہ آورکی نگرانی کی جارہی تھی۔فائل فوٹو
برطانوی پولیس کے مطابق حملہ آورکی نگرانی کی جارہی تھی۔فائل فوٹو

 لندن میں چاقو زنی کے واقعہ میں دو افراد زخمی،حملہ آورہلاک

لندن میں چاقو زنی کے واقعہ میں دو افراد زخمی ہوگئے، اسکاٹ لینڈ پولیس نے حملہ آورکو گولی مارکر ہلاک کردیا۔

جنوبی لندن میں پولیس نے چھریوں سے لیس اور جعلی دھماکہ خیز پٹا پہنے ایک شخص کواس کے بعد گولی مار کر ہلاک کردیا تھا، جب اس نے لوگوں پر چھری سے حملہ کردیا تھا۔

ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر لسی ڈی آورسی کے مطابق مشتبہ شخص 20 سالہ سودیش مامور فرازعمان تھا،عمان کو 2018 میں دہشت گردی کا مواد تقسیم کرنے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا تھا اورانہیں تین سال کی سزا کے بعد جلد رہا کردیا گیا تھا۔ برطانوی پولیس کے مطابق رہائی کے بعد اس کی نگرانی کی  جارہی تھی۔

مقامی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ اتوارکے روز وسطی لندن سے تقریبا پانچ میل جنوب میں اسٹریٹھم میں دو راہگیروں کوچاقو سے وارکرکے زخمی کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ان میں سے ایک شخص کو اسپتال میں داخل کیاگیاہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ پولیس نے عوام پر زور دیا کہ وہ فوری پیچھے ہٹ جائیں اور یہ علاقہ خالی کردیں ۔ وزیراعظم بورس جانسن نے ٹوئیٹرپرایمرجنسی سرویس کے عہدیداروں سے اظہار تشکرکیا ۔لندن کے میئر صادق خان نے بھی ایمرجنسی سروسزکے حکام کی ستائش کی ہے۔