ملزمان نے ملیر کی 1729ایکٹر زمین کی غیر قانونی طور پر الاٹ کی تھی، احتساب عدالت نے ریفرنس پر فیصلہ سنادیا
ملزمان نے ملیر کی 1729ایکٹر زمین کی غیر قانونی طور پر الاٹ کی تھی، احتساب عدالت نے ریفرنس پر فیصلہ سنادیا

سپریم کورٹ کا کالاپل سے متصل اراضی پر جھگیاں ختم کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے کالاپل سے متصل اراضی پر جھگیاں ختم کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے کالا پل سے متصل اراضی پر باﺅنڈری وال بھی ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ جھگیاں ختم کرکے خوبصورت پارک بنایا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،عدالت نے کالاپل سے متصل اراضی پر جھگیاں ختم کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے کالا پل سے متصل اراضی پر باﺅنڈری وال بھی ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جھگیاں ختم کرکے خوبصورت پارک بنایا جائے ۔

عدالت نے کہاکہ تین ماہ میں کالا پل سے متصل اراضی پر پارک بنایا جائے ،عدالت نے کالا پل کے قریب ہسپتال کی پارکنگ بھی ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو سڑک پارکنگ کیلیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، کراچی کے شہریوں کی فلاح و بہبود کیلیے حکومت کام کرے ،عدالت نے تمام مقدمات کی سماعت21 فروری تک ملتوی کردی۔