آئل ٹینکرز لوٹنے اور اغوا کے کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیاگیا۔
پولیس نے آئل ٹینکرلوٹنے اوراغوا کے کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔
پولیس نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ جمشید دستی پرآئل ٹینکرعملے کواغواکرکے تیل چوری کرنےکا الزام ہے۔مظفرگڑھ کی مقامی عدالت نے جمشیددستی کو4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔