مقتول کو دو گولیاں لگیں ۔فائل فوٹو
مقتول کو دو گولیاں لگیں ۔فائل فوٹو

پاکستان سے فرارہوکرافغانستان جانیوالے دو طالبان رہنما قتل

پاکستان سے فرارہوکرافغانستان میں چھپنے والے دو طالبان رہنما پراسرارحملے میں قتل ہوگئے ۔

پاکستان میں کئی حملوں میں ملوث ٹی ٹی پی کے سابق نائب سربراہ خالد حقانی اورقاری سیف یونس گزشتہ دنوں افغانستان میں ایک حملے میں مارے گئے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مرکزی علاقے میں حال ہی میں دوافراد کی ہلاکت ایک ایسی خبر تھی جس پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی،مارے جانے والے بھی شاید اپنی شناخت چھپانا چاہتے تھے۔

ذرائع کے مطابق ان دونوں کے پاس موجود شناختی کاغذات جعلی تھے،وہ کابل میں کیا کر رہے تھے اور انھیں کس نے قتل کیا یہ تاحال ایک راز ہے۔

برطانوی ادارے کے مطابق پاکستانی خفیہ اداروں کے ذرائع کے مطابق یہ دونوں افراد ٹی ٹی پی کے سینئر رہنما تھے جبکہ مارے جانے والے ایک شخص کا نام شیخ خالد حقانی ہے جو ماضی میں اس گروہ کا نائب سربراہ بھی رہ چکا ہے۔

خالد حقانی پر پاکستان میں اہم سیاستدانوں پر ہونے والے حملوں اور 2014 میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے اس حملے میں ملوث ہونے کاالزام تھا جس میں 150 سے زیادہ افرادشہید ہوگئے تھے۔

دوسرا ماراجانے والا قاری سیف یونس تھا جو پاکستانی طالبان کاایک کمانڈرہے۔گزشتہ رات گروپ نے ایک بیان میں دونوں افراد کی شناخت اورہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے تاہم اس حوالے سے طالبان نے بہت کم تفصیلات فراہم کی ہیں۔