بنگلہ دیش کے محمد توحید ہیردئے کو دس، شمیم حسین کو آٹھ اور رقیب الحسن کو چارمیچزکیلیے معطل کردیا گیا۔فائل فوٹو
بنگلہ دیش کے محمد توحید ہیردئے کو دس، شمیم حسین کو آٹھ اور رقیب الحسن کو چارمیچزکیلیے معطل کردیا گیا۔فائل فوٹو

انڈر19 ورلڈکپ فائنل کے بعد لڑائی کا بھیانک انجام

آئی سی سی نے انڈر19 ورلڈکپ فائنل کے بعد جھڑپ کے واقعہ پرایکشن لیتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو قصور وار ٹھہرادیا ہے اور سخت سزا سنا دی ہے ۔

آئی سی سی کی جانب سے سزا پانے والوں میں تین کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے جبکہ دو بھارتی کھلاڑی ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق ان کھلاڑیوں کوآئی سی سی کی کوڈآف کنڈیکٹ کی شق تین کی خلاف ورزی کا مرتکب قراردیا گیا ہے۔

تمام پانچ کھلاڑیوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے۔ بنگلہ دیش کے محمد توحید ہیردئے کو دس، شمیم حسین کو آٹھ اور رقیب الحسن کو چارمیچزکیلیے معطل کردیا گیا، بھارت کے آکاش سنگھ کو آٹھ میچز کیلیے معطل کیا گیا ہے جبکہ روی بشنوئی پر پانچ میچزکی پابندی عائد کی گئی ہے۔آئی سی سی نے اس واقعے پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔

یاد رہے کہ بنگہ دیش نے انڈر19 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بھارت کو تین وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تاہم اس دوران میدان میں دونوں کے کھلاڑیوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے باعث ماحول خراب ہو گیا تھا تاہم اب آئی سی سی نے جھگڑا کرنے والے پلیئرزکو سخت سزا سنا دی ہے۔