اسلام آباہائیکورٹ نے بلدیاتی اداروں کو ترقیاتی فنڈز کے استعمال سے روک دیا،عدالت نے ہدایت کی ہے کہ وزارت داخلہ آئندہ سماعت تک اسلام آبادکے بلدیاتی اداروں کو نئے فنڈز بھی جاری نہ کرے،عدالت نے اسلام آبادمیں جاری ترقیاتی کاموں کے فنڈز بھی استعمال نہ کرنے کا حکم دیدیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ میں اسلام آبادمیں جاری ترقیاتی فنڈزکے استعمال سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس محسن اخترکیانی نے درخواست پر سماعت کی۔
میونسپل کارپوریشن کے وکیل قاضی عادل عزیزعدالت میں پیش ہوئے،میئراسلام آبادشیخ انصرعزیزعدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کی عدم حاضری پراسلام آبادہائیکورٹ برہم ہو گئی۔
میئراسلام آباد شیخ انصرعزیزنے کہاکہ چیئرمین سی ڈی اے جان بوجھ کر اختیارات بلدیاتی اداروں کو نہیں دے رہے۔
جسٹس محسن اخترکیانی نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ ،چیف کمشنراورچیئرمین سی ڈی اے کو21 فروری کو طلب کرلیااورسماعت ملتوی کردی۔