بھٹائی آباد میں اسپتال سے مریض لانے والی نجی فلاحی ادارے کی ایمبولینس کے ڈرائیورکواسلحہ کے زورپرلوٹ لیا گیا۔
شہرقائد میں اسٹریٹ کرمنلزکے خلاف پولیس کی رسمی کارروائیوں کا بھانڈا بیچ چوراہے پرپھوٹ گیا۔ شہرکی مرکزی شاہراہوں پرشہریوں سے لوٹ مارکے واقعات کے بعد اب بے لگام اسٹریٹ کرمنلزجان بچانی والی ایمبولینسوں کو بھی نشانہ بنانے لگے۔
سچل تھانے کے علاقے گلستان جوہربھٹائی آباد میں125 موٹرسائیکل پرسوار3 مسلح ڈکیتوں نے نجی فلاحی ادارے کی ایمبولینس کے ڈرائیورکواسلحے کے زورپرلوٹ لیا۔
ایمبولینس کا ڈرائیورڈاؤ اسپتال سے مریض کولے کراس کی رہائش گاہ بھٹائی آباد پہنچا تواسے اس کے موبائل فون، نقدی دیگر سامان سے محروم کردیا گیا۔
ڈرائیورعبدالرشید نے بتایاکہ وہ واقعے کی رپورٹ درج کرانے سچل تھانے پہنچا تو پولیس اہلکاروں نے اس سے چھینے گئے موبائل فون کا ڈبہ مانگ لیا۔اس پرایمبولینس ڈرائیور دلبرداشتہ ہوکررپورٹ درج کرائے بغیر تھانے سے لوٹ گیا۔