سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات نے تجویزدیدی۔فائل فوٹو
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات نے تجویزدیدی۔فائل فوٹو

میڈیا ملازمین کی 2 ماہ کی تنخواہیں 2 ہفتوں میں دینے کی ہدایت

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات نے میڈیا اداروں کو ملازمین کی2ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی 2 ہفتوں میں کرنے کی ہدایت کردی۔

چیئرمین فیصل جاوید خان نے پیرکواجلاس میں کہا کہ ملازمین پریشان ہیں۔ رحمان ملک نے تجویزدی حکومت نے ایک ارب کے واجبات دینا ہیں جو خصوصی اکاؤنٹ کھول کر منتقل کریں اوروزارت اطلاعات کے ذریعے ملازمین کو دیں، اس حوالے سے قرارداد لائی جائے، دیگرارکان نے اتفاق کیا۔