عمران خان قوم سے خطاب کرکے اپنے جھوٹ میں مزید اضافہ نہ کریں۔فائل فوٹو
عمران خان قوم سے خطاب کرکے اپنے جھوٹ میں مزید اضافہ نہ کریں۔فائل فوٹو

جہانگیر ترین اور خسرو بختیارکیلیے“ریلف پیکج”عوام کیلیے’’تکلیف پیکج‘‘

ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگز یب کا کہنا ہے کہ عمران مافیا کا 15 ارب کا پیکج عوام سے محض دھوکہ اور غریبوں کا مزید معاشی قتل عام ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومتی پیکج کو عوام کا معاشی قتل قراردیدیا۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ چور اورکرپٹ عمران مافیا کی وجہ سے عوام ، ملک اور معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے لیکن مسئلہ اب چور عمران مافیا کی حکومت کا نہیں، بلکہ پاکستان کا ہے، ملکی معیشت، سیکیورٹی ، سلامتی اور سالمیت کا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران مافیا نے ہر شعبہ میں چوری اور کرپشن عام کردی،18 ماہ میں 13 ہزارارب کا تاریخی قرض لیا لیکن ایک نئی اینٹ نہیں لگائی، روپے کی قدر35 فیصد گرائی، ایکسپورٹ پھر بھی گررہی ہیں، گیس 300 فیصد اور بجلی 250 فیصد مہنگی کردی، دوائیاں 50 فیصد مہنگی کر دیں، ترقی کے شرح 5.8 سے 1.9 فیصد کر دی، مہنگائی 3 فیصد سے 15 فیصد کردی، یہ سب کرپشن اور ڈکیتی نہیں ہے تو اور کیا ہے۔

ترجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ عمران مافیا کا 15 ارب کا پیکج عوام سے محض دھوکہ اورغریبوں کا مزید معاشی قتل عام ہے، عمران مافیا کا 15 ارب کا پیکج جہانگیر ترین اور خسرو بختیارکے لیے“ریلف پیکج” اورعوام کے لیے ’’تکلیف پیکج‘‘ ہے۔