میئراسلام آبادشیخ عنصر کیخلاف ریفرنس دائرکردیاگیا،لوکل گورنمنٹ کمیشن نے 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قاuم کردی،انکوائری مکمل ہونے تک میئراسلام آبادکو معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
انکوائری کمیٹی کی سربراہی سینیٹر مشاہد حسین سید کریں گے ،انکوائری کمیٹی 3 ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی ۔ریفرنس میں شیخ عنصرعزیز پراختیارات سے تجاوز کرنے سمیت12 الزامات عائد کیے گئے ہیں ،ریفرنس میں کہاگیا ہے کہ اسلام آباد میں صفائی کے ٹھیکے خلاف ضابطہ دیے گئے۔