ریفرنس منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو بھجوادیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ریفرنس منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو بھجوادیا گیا ہے۔فائل فوٹو

نیب چھاپہ سیاسی قیادت کی تذلیل کی کوشش ہے۔رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبی اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ میاں صاحب کی کمپنیز پر نیب کا چھاپہ قابل مذمت اورافسوسناک عمل ہے۔

رانا ثنا کا کہنا ہے کہ نیب نے چھاپہ مارکرخوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی ہے، نیب کا چھاپہ دراصل سیاسی قیادت کی تذلیل کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمات اورتذلیل کے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔

رانا ثنا کا کہنا تھا کہ مریم نوازکا فطری حق ہے کہ وہ والد کےعلاج کے موقع پران کے پاس ہوں اور؎ ان کی دیکھ بھال کرسکیں۔

واضح رہے کہ نیب حکام کی جانب سے سلمان شہبازاورمحمد عثمان کے دفترپرمارا گیا، شریف فیملی کے دفاتر سے کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ دیگر ریکارڈ قبضے میں لیا گیا ہے۔