کالج انتظامیہ نے بھی ان تینوں طالب علموں کو معطل کردیا۔فائل فوٹو
کالج انتظامیہ نے بھی ان تینوں طالب علموں کو معطل کردیا۔فائل فوٹو

پاکستان کے حق میں نعرے بازی کرنے پرتین کشمیری طالب علم گرفتار

بھارتی ریاست کرناٹک میں تین کشمیری طالب علموں کو پاکستان کے حق میں نعرہ بازی کر نے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق  کشمیری طالب علم عامر،طالب اورباسط نامی طالب علم کرناٹک کے،کے ایل ای انجینئرنگ کالج میں زیر تعلیم تھے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ 14 فروری کا ہے اسی روز ایک سال قبل ایک کشمیری مجاہد نے پلوامہ میں خود کش حملہ کرکے درجنوں بھارتی فوجیوں کو واصل جہنم کردیا تھا۔

وائرل ویڈیو میں باسط نامی نوجوان کشمیری زبان میں کہہ رہا ہے کہ میرا تعلق سوپورسے ہے اور میرے ساتھ میرے دوست عامراورطالب ہیں ۔ ہم ٹھیک ہیں اورانشااللہ آپ بھی وہاں ٹھیک ہوں گے یہ الفاظ بولتے ہی وہ پاکستان کی تعریف کرنا شروع کردیتے ہیں اورپاکستان کے حق میں نعرے بازی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کلج انتظامیہ کی شکایت پرکی گئی ،ویڈیو میں موجود تینوں نوجوانوں کا تعلق کشمیر سے ہے ۔ انہوں نے اپنے ہاسٹل کے کمرے میں پاکستانی آرمی کا تھیم سانگ گایا اورپاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔

ہبلی پولیس کمشنرکا کہنا ہے کہ ان طالب علموں پرملک سے بغاوت کرنے کا الزام لگایا جا چکا ہے ۔ اوران کے لیپ ٹاپ اورموبائل فونس ضبط کیے گئے ہیں اسی دوران کالج انتظامیہ نے ان تینوں طالب علموں کو معطل کردیا ہے۔