وزیر مملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان نے وفاقی وزیر توانائی عمرایوب کے قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی سے متعلق بیان کا دفاع کرنے سے انکارکردیا۔
علی محمد خان نے کہاکہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر تہذیب کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے، سیاسی لیڈروں کی ہمیشہ عزت کی اورایسا ہی رویہ چاہتے ہیں۔ گزشتہ30،35سال قومی خزانے کو لوٹا گیا ہم سے15ماہ کاحساب لے سکتے ہیں
علی محمد خان نے کہاکہ نیب کی جانب سے کسی کیس کو منطقی انجام تک نہ پہنچنا الگ بحث ہے، تاہم نیب اورحکومت کے گٹھ جوڑکے دعوئوں کو مستردکرتا ہوں۔
علی محمد خان نے کہاکہ نیب سے متعلق اپوزیشن کواعتراض ہے تو سپریم کورٹ چلے جائیں، چینی آٹے بحران پرعمران خان واضح کہہ چکے ہیں ذمہ داروں کو سزائیں ملیں گی۔
واضح رہے 3روز قبل قومی اسمبلی میں تقریرکے دوران عمر ایوب نے پیپلزپارٹی کی کرپشن پر بات کرتے ہوئے کہا تھا ایک صدر ہوتے تھے جو مسٹر ٹین پرسنٹ مشہور تھے۔