سیف کھوکھرکو نوازشریف اورشہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔فائل فوٹو
سیف کھوکھرکو نوازشریف اورشہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔فائل فوٹو

عمران مافیا کو شریف گروپ کے دفاتر سے کچھ نہیں ملا۔مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 18 ماہ میں روزگار، کاروباراور معیشت تباہ ہوگئی،عمران مافیا نے شریف گروپ کے دفاترپرچھاپہ تومارلیا لیکن ہمیشہ کی طرح کچھ نہیں ملا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی چوری سے نظر ہٹانے کے لیے سیاسی مخالفین کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔ بتایا جائے اب جہانگیرترین اورخسرو بختیار کے دفاتراورملوں کو کب چیک کیا جائے گا، عمران مافیا پورا کا پورا غیرقانونی فارن فنڈنگ سے بنا، عوام کی روٹی، چینی اورآٹا کہاں ہے، پتہ چل جائے گا، بتایا جائے پشاور میٹرو کی رقم کہاں گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنی گالہ پربھی چھاپہ مارا جائے،عمران صاحب کی لینڈ کروزرکہاں سے آئی، پتہ چل جائے گا۔ عمران مافیا، شریف خاندان اورمسلم لیگ ن کے رہنمائوں کو جیلوں میں رکھ کراٹھارہ ماہ میں ایک روپے کی کرپشن کا ثبوت عدالت میں نہیں پیش کرسکا۔