مردان پولیس نے تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا جبکہ اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ڈی پی او سجاد خان نے بارودی مواد اوراسلحہ اسمگلنگ کی خفیہ اطلاعات پر پولیس کی اسپیشل ٹیموں کی تشکیل دیتے ہوئے ضلع بھر میں ناکہ بندی کرنے کی ہدایات جاری کیں، شیخ ملتون کے مقام پر پولیس نے موٹرکار روک کر تلاشی لی تو اس کے خفیہ خانوں سے 45 پستول برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
دریں اثناٗ تھانہ جبر پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ایک گاڑی کے خفیہ خانوں میں مہارت سے چھپائے گئے 60 ڈائنامائیٹ،600 میٹر سیفٹی فیوزاور50 ڈیٹونیٹر برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا،جس کی نشاندہی پردیگرمقامت پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
دریں اثناٗ تھانہ جبر پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ایک گاڑی کے خفیہ خانوں میں مہارت سے چھپائے گئے 60 ڈائنامائیٹ، 600 میٹر سیفٹی فیوزاور50 ڈیٹونیٹر برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا،جس کی نشاندہی پردیگرمقامت پر چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔